سابقہ کونسلر سرفراز خان غوری انتقال کر گئے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سابقہ کونسلر سرفراز خان غوری قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ، نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ۔
امیر خان غوری ،شاہزیب عرف کاکا خان غوری کے والد ، عثمان خان غوری کے چچا جان ،سابقہ کونسلر سرفراز خان عرف بلو خان غوری قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اسلام پورہ برف والے کارخانے میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں اسلام پورہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments