مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم این اے 100 کی رانا منیر احمد خاں سے ملاقات فیسکو کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد

مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم این اے  100 کی رانا منیر احمد خاں سے ملاقات  فیسکو کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم این اے 100 کے ارکان نے رانا منیر احمد خاں سے ملاقات کی اور انہیں فیسکو کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ارکان نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور متعلقہ امور کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ملاقات میں میاں مدثر شاہین، رانا محمد خاں بھٹی، رانا خلیق الرحمان ذیلدار، رانا منیر احمد خاں، رانا ذوالفقار علی خاں، ممتاز اختر منج، عصمت اللہ سندھو، رانا ثقلین جمیل، چوہدری قاسم رندھاوا، رانا نصیر احمد خاں اور دیگر افراد موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...