مکوآنہ: چودھری عبدالرزاق باجوہ برکس کلن اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو ممبر منتخب
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )ضلعی صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ کو برکس کلن اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کا سینئر ایگزیکٹو ممبر منتخب کر لیا گیا۔
ان کے انتخاب کو بھٹہ انڈسٹری سے وابستہ حلقوں کی جانب سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔چودھری عبدالرزاق باجوہ بھٹہ مالکان کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے سینئر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر چودھری امین باجوہ، چودھری اسلم چدھڑ، حاجی عبدالسلام، طارق رحمانی، چودھری عارف لونا، عطاء اللہ چدھڑ، افضال ککڑ، آصف اشرف گجر، بابر حسین، عرفان، جمیل اور دیگر نے مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments