157 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 157منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔
گزشتہ ہفتے میں ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 157 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 148مقدمات کا اندراج کیا۔ گرفتار ملز موں کے قبضے سے 253کلو گرام سے زائد چرس، 25کلوگرام سے زائد ہیروئن، 59 کلو گرام سے زائد بھکی، 860 گرام آئس، ایک ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ مقدمات درج کر لیاگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments