جھنگ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام،کاشتکاروں میں چیک تقسیم
جھنگ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام،کاشتکاروں میں چیک تقسیم 94 کاشتکاروں میں فی ایکڑ 25 ہزار روپے کے حساب سے چیک تقسیم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ترقیاتی امداد برائے آبادکاری زرعی الاٹس پروگرام ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ کے تحت ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کی زیر نگرانی پے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی الحاج محمد یعقوب شیخ، سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر سلطان سکندر بھروانہ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تیمور عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جھنگ مہر ناصر عارف سیال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ میڈم ریحانہ روہی اور زونل منیجر بینک الفلاح محمد عمران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پہلے مرحلے کے تحت 94 کاشتکاروں میں فی ایکڑ 25 ہزار روپے کے حساب سے امدادی چیکس اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments