کمالیہ :سکول کی طالبات کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کمالیہ :سکول کی طالبات  کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کمالیہ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی ہدایات اور سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیرِ نگرانی مریم نواز سکول آف ایمننس وریام روڈ میں طالبات کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں طالبات کو فائر سیفٹی، آگ بجھانے والے آلات کے استعمال، محفوظ انخلاء اور ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پی سی ڈی آر سی میں نئے وارڈنز کی انرولمنٹ کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...