پٹرول چھڑک کر 2بھائیوں کو جھلسانے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پٹرول چھڑک کر 2بھائیوں کو جھلسانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ملزم حیدر علی نے پٹرول کی قیمت پر لڑائی جھگڑے کی رنجش میں ساتھیوں کے ہمراہ ندیم قادر اور اس کے بھائی نعمان قادر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی زخمی ہو گئے تھے ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments