ڈجکوٹ: 7 بچوں کی ماں سے مبینہ زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

 ڈجکوٹ: 7 بچوں کی ماں سے  مبینہ زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ کے نواح میں 7 بچوں کی ماں سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش، خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ،2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں 269 ر، ب میں اوباش ملزمان شکیل اور بگو نے رات کے اندھیرے میں مقامی رہائشی خاتون (ث)کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور 7 بچوں کی ماں(ث)سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے لگے ،مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متاثرہ خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے ، شور واویلا کرنے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ ڈجکوٹ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...