مقتول صنعتکار ریحان اشرف کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے میں گزشتہ ہفتے ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے معروف صنعتکار کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ ہفتے معروف صنعت کار ریحان اشرف کوتھانہ صدر کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جس پر پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا تھا، مقتول ریحان اشرف کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول ریحان اشرف کو گردن پر گولی سے ایک ہی زخم آیا جو جان لیوا ء ثابت ہوا۔ مقتول کو گولی دائیں کان سے نیچے اور ٹھوڑی کے پچھلی جانب لگی ، زیادہ خون بہنا موت کی وجہ بنا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments