لائلپور میوزیم فیصل آباد میں ٹور سیزن شروع ہو گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لائلپور میوزیم فیصل آباد میں ٹور سیزن شروع ہو گیا۔ طلباء کی آمد سے میوزیم کی رونقیں بڑھ گئیں۔۔۔
مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو خوش آمدید کہنے ، ان کی رہنمائی اور معلوماتی دورے کے لئے میوزیم کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ٹور سیزن کے آغاز پر اسماعیل روڈ فیصل آباد کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے ڈیڑھ سو سے زائد طلباء اور اساتذہ نے میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء کو مختلف گیلریوں کی سیر کرائی گئی اور فیصل آباد کی تاریخ، ثقافت، روایات اور تاریخی نوادرات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments