بغیر نقشہ منظوری کمرشل پراپرٹی کی تعمیرات پر شہری کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری کمرشل پراپرٹی کی تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے منشی محلہ کے قریب لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی جانب سے مختلف کاروائیوں کے دوران مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا، اس دوران شہری کو بغیر نقشہ منظوری کمرشل پراپرٹیز کی تعمیر کرتے ہوئے پایا گیا جو قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پراپرٹی کو سیل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments