سابق ایم این اے چودھری الیاس کی نویں برسی عقیدت سے منائی گئی ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا خراجِ عقیدت
پینسرہ (نمائندہ دنیا )سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس جٹ کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے برسی کے حوالے سے موصول ہونے والے پیغامات پر اپنے سپورٹرز، چاہنے والوں اور حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاست میں وہ جو کچھ بھی ہیں، اپنے بزرگ چودھری محمد الیاس جٹ کی بدولت ہیں۔ انہوں نے سیاست کے میدان میں اپنے بزرگ سے بہت کچھ سیکھا اور ان کی رہنمائی کو اپنے لیے سرمایۂ افتخار قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments