حافظ نعیم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں:جماعت اسلامی جڑانوالہ

 حافظ نعیم عوام کیلئے امید کی آخری  کرن ہیں:جماعت اسلامی جڑانوالہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی جڑانوالہ کے رہنماؤں رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ، باسم سعید اور ملک ابوبکر نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔۔۔

 پٹرولیم لیوی کو عوام پر زبردستی مسلط کر کے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے ، ،حکمران اپنی عیاشیاں ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کی کال پر پٹرولیم لیوی کے خلاففوارہ چوک جڑانوالہ میں دیئے گئے احتجاجی دھرنا کے شرکاء سے خطاب میں کیا، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اس موقع پر مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...