مدرسہ کا طالبعلم 16 سالہ لڑکا مبینہ طور پر اغواء ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے مدرسہ جانے والے 16 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں عبدالستار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 16 سالہ بیٹا عثمان گھر سے مدرسہ پڑھنے گیا۔ جسے راستے سے ہی ملزمان نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان اور مغوی کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments