پنجاب کالج جھمرہ کھرڑیانوالہ کی شاندار کامیابی، عیشال فاطمہ 549 نمبر لے کر سرفہرست
بلوچنی (نمائندہ روزنامہ دنیا) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے پارٹ ون کے نتائج میں پنجاب کالج جھمرہ کھرڑیانوالہ کیمپس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
عیشال فاطمہ نے 549 نمبر حاصل کرکے جھمرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، جبکہ کیمپس کے 40 سے زائد طلبہ و طالبات نے 500 سے زائد نمبر حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپس میں بھی طلبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔اس موقع پر پنجاب کالج جھمرہ کھرڑیانوالہ کیمپس کے پرنسپل میاں آصف سردار نے نمائندہ روزنامہ دنیا حاجی محمد مدثر حمید فانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور پرنسپل تعینات ہوئے ابھی چھ ماہ ہوئے ہیں، تاہم اہلِ علاقہ نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments