پولیس کی کا رروائی ،مغوی لڑکی بازیاب ، ملزم پکڑا گیا
پولیس کی کا رروائی ،مغوی لڑکی بازیاب ، ملزم پکڑا گیاسمندری کے علاقے سے ملزم امجد علی نے 16 سالہ لڑکی مناہل اغوا کیا تھا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقے سے ملزم امجد علی نے 16 سالہ مناہل کو مبینہ طور پر اغواء کیا تھا۔ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے ننکانہ صاحب سے ملزم کو گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔ تھانہ سٹی سمندری پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments