صفائی کے ناقص انتظامات،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن،سپروائزر معطل

صفائی کے ناقص انتظامات،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن،سپروائزر معطل

اے سی جڑانوالہ ضیاء اللہ نے چک نمبر 234 گ ب اور 235 گ ب کا دورہ کیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سپروائزر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے چک نمبر 234 گ ب اور 235 گ ب کا دورہ کیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ سپروائزر کی معطلی کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ صفائی کے نظام میں غفلت اور فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...