امتِ مسلمہ بحرانوں سے نجات چاہتی ہے تو سیرت نبوی کی پیروی کرے : واجد الرحمٰن بغدادی
کمالیہ(نمائندہ دنیا ) معروف مذہبی سکالرعلامہ پیر واجد الرحمٰن بغدادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امتِ مسلمہ درپیش درپیش معاشی، سماجی اور اخلاقی بحرانوں سے نجات چاہتی ہے تو اس کا واحد حل سنتِ نبویﷺ اور سیرتِ طیبہ کی کامل پیروی میں مضمر ہے ۔
ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کے سانچے میں ڈھالنا ہوگا تاکہ معاشرے میں امن، محبت اور رواداری کو فروغ مل سکے ۔\"ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی حاجی محمد صابر لنگاہ کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments