مرکزی انجمن تاجران کی ایس پی جڑانوالہ سے ملاقات
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جڑانوالہ کے وفد نے جنرل سیکرٹری چوہدری عمران طاہر اور ایگزیکٹو ممبر شیخ مصطفی مونگا کی قیادت میں ایس پی جڑانوالہ اختر وینس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،
جس میں شہر کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران تاجروں اور پولیس کے درمیان باہمی رابطے ، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور تاجروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments