محکمہ جنگلات کے افسران فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی خود نگرانی کریں،ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ اے سمیت متعلقہ محکموں کی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی استعدادِ کار مزید بہتر بنانے اور شہری علاقوں میں صفائی، شجرکاری اور گرین ایریاز کی دیکھ بھال کے امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد اور پی ایچ اے کے متعلقہ افسر حسنات ظفر نے ادارے کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید ہدایت کی کہ پی ایچ اے ، میونسپل کمیٹیوں، محکمہ واسا اور محکمہ جنگلات کے افسران فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی خود نگرانی کریں اور کارکردگی کو مثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments