کمشنر کا صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی نے فاطمہ جناح روڈ آرا روڈ مارکیٹ، اسلام پورہ پھاٹک، گلوالہ روڈ اور اسٹیڈیم روڈ کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں، اون سورس ریونیو (OSR) اسکیموں اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments