زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈز اور چالان کی پیشرفت کا جائزہ

زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈز اور چالان کی پیشرفت کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کا تھانہ عطاء شہید کا سرپرائز وزٹ، فرنٹ ڈیسک سے زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈز اور چالان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 ڈی پی او نے ایس ایچ او عطاء شہید کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔ دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ کی صفائی، حوالات اور ریکارڈ روم کے علاوہ دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے اخلاق سے پیش آیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...