کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے اپنے علاقوں میں باقاعدہ سروس ڈلیوری کا آغاز کر دیا

 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے اپنے علاقوں  میں باقاعدہ سروس ڈلیوری کا آغاز کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں بھی ڈپٹی کمشنر میانوالی کے زیر نگرانی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (CHIs) نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں باقاعدہ سروس ڈلیوری کا آغاز کر دیا ہے ۔

جس کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز گھرانہ وزٹ کے دوران 8 بنیادی نکات پر مشتمل جامع چیک لسٹ کے مطابق خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اگر کسی مریض میں خطرے کی کوئی علامت پائی جائے تو اسے فوری طور پر قریبی مرکز صحت MNHC, MNH, THQ یا DHQ ریفر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...