موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی چنیوٹ آمد

موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی چنیوٹ آمد

لاری اڈا سرگودھا روڈ پر ایف آئی آر کے اندراج، لائسنس کی سہولیات فراہم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے لاری اڈا سرگودھا روڈ چنیوٹ پر شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کیں۔موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے اہل علاقہ کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں، جنہیں شہریوں نے سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کر رہا ہے ۔ اس کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس اور خدمت مرکز سے متعلق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ شہریوں کو اپنے کاموں کے لیے دور دراز دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...