غیر رجسٹرڈ مصنوعی نسل کشی ٹیکنیشن کے خلاف کارروائی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے غیر قانونی طور پر مصنوعی نسل کشی کی خدمات فراہم کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا،
جبکہ متعلقہ شخص کے زیرِ استعمال سامان، سیمن ڈوزز اور دیگر اشیاء تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ ڈاکٹر محمد عثمان مرزا کی کارروائی کے دوران ایک ایسے شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جو مجاز اتھارٹی سے رجسٹریشن کے بغیر مصنوعی نسل کشی کی خدمات فراہم کر رہا تھا۔کارروائی کے دوران مصنوعی نسل کشی کیلئے استعمال ہونیوالا سامان، سیمن ڈوزز اور دیگر متعلقہ اشیاء قبضے میں لیکر پولیس کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج کروا دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عثمان مرزا نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افراد کی جانب سے مصنوعی نسل کشی کی خدمات فراہم کرنا قانونی ضوابط کیخلاف ورزی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments