ڈی پی او چنیوٹ کی اہلکاروں سے ملاقات، مسائل حل کے احکامات

ڈی پی او چنیوٹ کی اہلکاروں سے ملاقات، مسائل حل کے احکامات

اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایات پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ملاقات کے دوران ڈی پی او نے اہلکاروں کی صحت، بچوں کی تعلیم اور دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تندہی، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...