حکیم نذر محمد سیال کی برسی علمائے کرام اور اہل علاقہ کی شرکت
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)مقامی صحافی مہر منظور الحسن سیال اور معروف سیاسی و کاروباری شخصیت مہر محبوب الحسن حسنانہ سیال کے والد محترم حکیم نذر محمد حسنانہ سیال کی سالانہ برسی چاہ رستم والا، موضع گھمن ماڑی میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر فتح مبین بغدادی آف عبدالحکیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے نماز قائم کرنا اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فانی ہے ، اس لیے انسان کو آخرت کی تیاری کے لیے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے ۔تقریب کے اختتام پر مرحوم حکیم نذر محمد حسنانہ سیال کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments