صحافیوں کا اتحاد عوامی مفاد کیلئے ناگزیر ہے :سید انصر عباس شاہ
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )سابق ای ٹی او سید انصر عباس شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کا اتحاد عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
باہمی اختلافات ختم کرکے ہی مثبت انداز میں کام کیا اور عوامی مسائل کو مؤثر طریقے سے اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ سید شفیع الحسنین بخاری میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید انصر عباس شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کی آڑ میں اس شعبے کو بدنام کرنے والے عناصر کا محاسبہ ہونا چاہیے ۔ حقیقی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments