جھنگ میں بچوں کی بحالی کا مرکز قائم،افتتاح کر دیا گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نشوونمائی مسائل سے متاثرہ بچوں کی بحالی اور بہتر مستقبل کے لیے علی احمد خان ہسپتال جھنگ میں میر ری ہیبلیٹیشن سنٹر (Meer Rehabilitation Centre) کا افتتاح کر دیا گیا۔
سنٹر کے قیام سے جھنگ اور گردونواح کے بچوں کو علاج اور بحالی کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔افتتاحی تقریب میں معروف بزنس مین شیخ فواد اکرم، ممبر پنجاب اسمبلی میجر محمد سرور، سی ای او کوہ نور انڈسٹریز شیخ شاہد حمید، سی ای او ہمالین فوڈز شیخ عامر جمشید، شیخ محمد اسلم سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید عامر شیخ نے کہا کہ سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد بیٹھنے اور بولنے میں تاخیر، آٹزم اور دیگر نشوونمائی مشکلات کا سامنا کرنے والے بچوں کو معیاری بحالی کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ بچوں کو معاشرے کا مفید اور خودمختار شہری بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں اور دوسروں پر انحصار کم کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں تربیت یافتہ عملے ، ڈاکٹروں، فزیوتھراپسٹس اور اسپیچ تھراپسٹس کی خدمات فراہم کی جائیں گی، جہاں بچوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولیات میسر ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments