بھوانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ملزم گرفتار

بھوانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے  خلاف بڑی کارروائی، ملزم گرفتار

بھوانہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ بھوانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1300 گرام ہیروئن برآمد کر لی، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 ایس ایچ او تھانہ بھوانہ اسداللہ کھوکھر کی زیر نگرانی، اے ایس آئی ظفر عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بھوانہ کے قریب چک نمبر 188 میں کارروائی کی۔ اس دوران ایک مشکوک شخص جاوید ولد نامعلوم، قوم چدھڑ، سکنہ چک نمبر 187 کو حراست میں لے کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے مبینہ طور پر 1300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...