کمشنر فیصل آباد کا شورکوٹ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کمشنر فیصل آباد کا شورکوٹ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈاکٹر عمران کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شورکوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور سرکاری اداروں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ظفر احمد، اے ڈی سی آر عامر محمود، اے ڈی سی جی ڈاکٹر امتیاز محسن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن اور ایس ڈی او حافظ عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔باہو پارک میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے کمشنر فیصل آباد کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سینٹر اور لاری اڈے کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا، جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد اور دیگر عملہ موجود تھا۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ شورکوٹ انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کے مطابق کام کر رہی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر و ان کی ٹیم کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے ۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے گفتگو بھی کی،

جنہوں نے ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر نے کہا کہ شورکوٹ میں زیرِ زمین پانی کے مسائل کے پیش نظر ڈائلیسز سینٹر کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔ اس حوالے سے تمام ضروری رسمی کارروائیاں سات سے دس روز کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے ڈائلیسز سینٹر کے قیام کے مسئلے کو اجاگر کرنے پر صحافتی برادری کے کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہے اور شہری ریونیو معاملات پر بھی مطمئن ہیں۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...