زبیدہ فری آئی کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کے آپریشن
گوجرہ (نمائندہ دنیا )دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے ، مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار فرید کیمپ کے ڈائریکٹر میاں محمد انیس اور ان کی اہلیہ رفعت انیس نے نواحی چک نمبر 277 ر۔ب میں منعقدہ دسویں زبیدہ فری آئی کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو آنکھوں کے مفت آپریشن، ادویات اور کھانا فراہم کیا جاتا ہے ، جبکہ ہر آنے والے مریض کو سفری اخراجات کے لیے کرایہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ مستحق افراد کو علاج معالجے کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے اور ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا باعثِ اجر و ثواب ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments