اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے بھائی عمران کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments