سابقہ رنجش پر شہری پر قاتلانہ حملہ ، ملزموں پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان مقدمے کی لپیٹ میں آگئے ۔
تھانہ صدر کے علاقے میں روبینہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments