ایل پی جی مہنگی ،حکومت ریگولیٹری نظام نافذ کرے :اسلم بھلی
عالمی تنازعات کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ تشویش ناک :تاجر رہنما
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے عالمی تنازعات کے اثرات کے تناظر میں مہنگائی میں مزید اضافے کے ممکنہ خدشات کی نشاندہی تشویش ناک ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس تنبیہ کو مؤثر معاشی حکمت عملی میں تبدیل کیا جائے تاکہ پہلے سے ناقابل برداشت مہنگائی پر عالمی بحران کے اثرات کم سے کم کیے جا سکیں۔انہوں نے حکومت اور پالیسی سازوں پر زور دیا کہ ایل پی جی (مائع پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں کو محض مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر ایک مربوط، مؤثر اور طویل المدتی ریگولیٹری نظام متعارف کرایا جائے ۔ اس سے شہریوں کو سرکاری نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے ، ری فلنگ اسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات نافذ کرنے اور قیمتوں کی مؤثر نگرانی میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments