غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، تجاوزات کیخلاف آپریشن کا حکم
اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے گئے ، درخواستوں پر بروقت کارروائی کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت حسبِ معمول شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے انفرادی و اجتماعی مسائل سنے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے اور محکمانہ امور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے جائیدادوں کے وراثتی انتقالات کے اندراج میں تاخیر ختم کرنے ، عدالتی ڈگریوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانے اور دیگر محکمانہ معاملات جلد نمٹانے پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments