مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں:اعجاز چودھری

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں:اعجاز چودھری

فیصل آباد میں یومِ سیاہ کی تقریب، مقررین کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی مشکلات پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے ۔ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری یومِ سیاہ منا کر بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج اور اپنے حقِ خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر فیصل آباد کے ڈویژنل صدر چوہدری خادم حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر فیصل آباد کے زیر اہتمام سرکلر روڈ فیصل آباد میں کشمیریوں کے 78ویں یومِ سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کشمیری کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...