گوجرہ میں مضرِ صحت گوشت کیخلاف کارروائی،تلف

گوجرہ میں مضرِ صحت گوشت کیخلاف کارروائی،تلف

ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ میں گوشت ناقص،انسانی استعمال کیلئے مضرِ صحت قرار دیا گیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے رات گئے گوجرہ میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرکے مضرِ صحت گوشت تیار کرنے والے غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا اور 1300 کلو ناقص گوشت تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران گوشت کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے لائیو اسٹاک حکام اور پولیس کے ہمراہ محلہ نیو پلاٹ، گوجرہ میں کارروائی کی۔ حکام کے مطابق مذبح خانے میں بیمار، لاغر اور نیم مردہ جانوروں کو ذبح کرکے گوشت تیار کیا جا رہا تھا، جبکہ گوشت میں کیڑے بھی پائے گئے ۔ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق گوشت ناقص اور انسانی استعمال کے لیے مضرِ صحت قرار دیا گیا، جس پر 1300 کلو گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ گوشت کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر سامان بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق مضرِ صحت گوشت متعدد جان لیوا اور موذی امراض کا سبب بن سکتا ہے ، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق مذکورہ مذبح خانے سے اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ سینکڑوں کلو مردہ گوشت برآمد کیا جا چکا ہے اور فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...