جھنگ: ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرا ، خاتون جاں بحق

جھنگ: ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرا ، خاتون جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ چنیوٹ روڈ پر چناب کالج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک بریک لگانے کے باعث پیچھے آنے والی موٹرسائیکل اس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی، جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی اطلاع فراہم کر دی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کو متاثرہ حالت میں پایا۔ حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ نازیہ بی بی زوجہ انور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں، جبکہ 35 سالہ ارشد ولد غلام عباس زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔، جبکہ جاں بحق خاتون کی میت بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...