ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، مبینہ منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، مبینہ  منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

پینسرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد کر لی۔

چوکی انچارج نیو سبزی منڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 68 موڑ، جھنگ روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے پولیس نے 1520 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عدنان جیلانی ولد مظفر اقبال، سکنہ فیصل آباد، کے نام سے ہوئی ہے ۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...