نجی کالج چنیوٹ میں طالبات کو ہراسانی سے بچاؤ پر سیمینار

 نجی کالج چنیوٹ میں طالبات کو ہراسانی سے بچاؤ  پر سیمینار

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی شرکت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپیرئر کالج چنیوٹ میں طالبات کو خواتین کی ہراسانی کی روک تھام، تحفظ اور قانونی حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں کالج کے پرنسپل محمد فاروق بیگ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سیمینار کے دوران محکمہ پولیس کے ویمن ہراسمنٹ سیل کی انچارج سب انسپکٹر شمائلہ نے طالبات کو ہراسانی کی مختلف اقسام، اس سے بچاؤ کے طریقوں، اپنے حقوق کے تحفظ اور کسی ناخوشگوار صورتِ حال میں متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر خواتین کے تحفظ اور ہراسانی کی روک تھام کے لیے آگاہی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور طالبات کو شکایات کے اندراج اور دستیاب قانونی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...