آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ساندل بار پولیس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان اور نقدی برآمد کرلی۔۔۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ تھانہ ساندل بار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 60 چک شہباز پور چوک کے قریب آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے دو ملزمان آصف اور علی رزاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان اور فروخت سے حاصل ہونے والی 7 ہزار نقدی بھی برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments