روڈ سیفٹی اقدامات ، ڈرائیوروں کی فہرستیں تیار کرنے پر زور

روڈ سیفٹی اقدامات ، ڈرائیوروں  کی فہرستیں تیار کرنے پر زور

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)روڈ سیفٹی اور ٹریفک انضباط کے لیے پولیس کا اہم اقدام، ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور ڈی ایس پی ٹریفک پٹرولنگ کی اہم ملاقات ،رحیم یار خان میں سڑکوں کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات کے تدارک کے لیے پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے ڈی ایس پی ٹریفک پٹرولنگ کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ سے ان کے دفتر میں ایک انتہائی اہم میٹنگ کی، جس میں روڈ سیفٹی، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انٹر سٹی و بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران حادثات کا باعث بننے والے ممکنہ خطرناک مقامات کی نشاندہی، روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری، اسپیڈ بریکرز کی درست تنصیب، اور بسوں و وینز کے ڈرائیورز کی مکمل فہرستوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

اس بات کو ہر صورت یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ صرف مجاز اور لائسنس یافتہ ڈرائیورز ہی چلائیں گے ، جبکہ کلینرز، ہیلپرز یا دیگر غیر مجاز افراد کو گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے کہاشہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور سفر کو محفوظ بنانا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ روڈ سیفٹی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...