ضلعی ہسپتال مظفر گڑھ میںطبی سہولتیں مزید بہتر کرنیکی ہدایت

 ضلعی ہسپتال مظفر گڑھ میںطبی سہولتیں مزید بہتر کرنیکی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی، جبکہ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، طبی آلات اور مشینری کی فعالیت کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور علاج کے لیے غیر ضروری انتظار سے بچایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کی مسلسل فراہمی، طبی مشینری کو فعال رکھنے اور تمام وارڈز میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو پابندی وقت کے ساتھ فرائض انجام دینے اور مریضوں و لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...