سمبڑیال:اندرون شہر ‘ریلوے ٹریک کے اطراف کوڑے کے ڈھیر

سمبڑیال:اندرون شہر ‘ریلوے ٹریک کے اطراف کوڑے کے ڈھیر

انتظامیہ کی تمام تر توجہ مین جی روڈ کوخوبصورت بنانے اور تزئین و آرائش پر مرکوز

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اندرون شہر اور ریلوے ٹریک کے اطراف رہائشی آبادی کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر اور کیچڑ زدہ ماحول نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔انتظامیہ کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام تر توجہ اور توانائی سمبڑیال مین جی روڈ کوخوبصورت بنانے اور تزئین و آرائش پر مرکوز جبکہ سمبڑیال کے بیرونی علاقے اور ریلوے لائن ٹریک کے اطراف میں گندگی، کے جگہ جگہ لگے ڈھیر اور کیچڑ زدہ علاقے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز سے انتظامیہ کی تمام تر توجہ جہاں پر سمبڑیال کے انتظامی دفاتر، ڈرائی پورٹ چوک بالخصوص مین روڈ سمبڑیال کو خوبصورت بنانے اور مین روڈ کی تزئین و آرائش پر مرکوز رہی ہے وہاں پر اندرون شہر اور سمبڑیال کے بیرونی علاقوں بالخصوص ریلوے سٹیشن اور ریلوے ٹریک کے اطراف میں رہائشی آبادی میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کا ویژن انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث ناکام نظر آرہا ہے ۔ سول سوسائٹی،شہریوں نے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق سے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...