شہر کی اہم شاہراہوں پر لائٹس کی تنصیب مکمل،شجرکاری کرنے کے احکامات

شہر  کی  اہم  شاہراہوں  پر لائٹس  کی تنصیب  مکمل،شجرکاری  کرنے  کے  احکامات

آٹھ نمبر فلائی اوور پر ملتانی ثقافت سے متعلقہ ڈیزائن کی حامل لائٹس نصب کی گئیں،قمر شہید چوک پر بھی لائٹس فعال،شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری رکھے جائینگے ،وسیم حسین

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے کچہری سے آٹھ نمبر فلائی اوور اور قمر شہید چوک پر لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن کی ہدایات پر شہر کے مختلف مقامات کو روشن اور خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے ۔آٹھ نمبر فلائی اوور پر ملتانی ثقافت سے متعلقہ ڈیزائن کی حامل لائٹس نصب کی گئی ہیں، جبکہ قمر شہید چوک کی گرین بیلٹ بھی خوبصورت روشنیوں کے باعث دلکش منظر پیش کرنے لگی ہے ۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن نے کہا کہ شہر کے فلائی اوورز اور چوکوں کو شجرکاری اور خوبصورت لائٹس کے ذریعے دیدہ زیب بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے یہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے ادارہ پُرعزم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے شہر کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کیلئے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کی تکمیل کے بعد شہر کی خوبصورتی اور سیاحت میں نمایاں اضافے کی توقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...