روایتی کھیل کبڈی کے شاندار مقابلوں نے میلہ لوٹ لیا
روایتی کھیل کبڈی کے شاندار مقابلوں نے میلہ لوٹ لیا کھلاڑیوں کے زورآزمائی کے مقابلوں سے میدان نعروں سے گونجتا رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 104 شمالی میں روایتی کھیل کبڈی کے شاندار مقابلوں نے میلہ لوٹ لیا، جہاں ملک بھر سے آئے نامور انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑیوں کے زورآزمائی کے مقابلوں سے میدان نعروں اور تالیوں سے گونجتا رہا۔ بشیر میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ میں صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پاکستان کے نامور انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی چوہدری سجاد گجر نے خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سیاسی و سماجی شخصیت اور سی ای او بشیر میموریل ہسپتال چوہدری نذیر احمد گجر تھے ۔ ایونٹ میں شریک قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے اپنی مہارت، پھرتی اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے دوران شائقین ہر کامیاب پوائنٹ پر کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے ۔ تقریب میں چوہدری مصطفیٰ گجر، چوہدری سرور گجر، چوہدری ہاشم گجر، چوہدری اسلم گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری شاہد گجر، چوہدری شبیر گجر، خاور سیال، چوہدری علی رضا پڑھیار، بلال پڑھیار، فیض رسول باجوہ، ڈاکٹر محمد رمضان، اکبر بھٹی اور چوہدری فاروق وڑائچ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments