بجلی کا میٹر منقطع کرنے پر میپکو لائن مین پر مبینہ تشدد

بجلی کا میٹر منقطع کرنے پر میپکو لائن مین پر مبینہ تشدد

نادہندہ اور ساتھیوں کا حملہ، اہلکار زخمی، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، دو ملزم گرفتار

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے نورپور سب ڈویژن پاکپتن میں ریکوری آپریشن کے دوران بجلی کے نادہندہ صارف اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر لائن مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ایکسین آپریشن میپکو پاکپتن ڈویژن شفیق احمد کے مطابق لائن مین محمد فاروق نادہندہ صارف کے بجلی میٹر کی تار منقطع کرنے کی کارروائی کر رہے تھے کہ صارف نے مبینہ طور پر مشتعل ہو کر ساتھیوں کے ہمراہ ان پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے باعث لائن مین زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی او نورپور سب ڈویژن رانا محمد صفدر عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے اور پولیس کو طلب کر لیا۔ پولیس کی مدد سے زخمی اہلکار کو وہاں سے بحفاظت نکال کر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایکسین شفیق احمد نے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی کے دوران اہلکاروں پر تشدد قابل مذمت اور قابل گرفت عمل ہے ۔ بجلی کے واجبات کی وصولی اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں قواعد و ضوابط کے مطابق جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ڈی او رانا محمد صفدر کی جانب سے مختلف علاقوں میں جاری ریکوری مہم کی نگرانی بھی کی اور بیج وائز فہرستوں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...