راہ جاتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکات ، ہراساں کرنے پر مقدمہ
حفصہ نامی خاتون سکول سے گھر آ رہی تھی ، شوہر کے روکنے پر ملزموں کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی خاتون کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں حفصہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ سکول سے گھر کی طرف واپس آرہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملز موں نے اسے غیر اخلاقی حرکات اور اشارے کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا۔ جبکہ اس کے شوہر کی جانب سے منع کرنے پر ملز م گالیاں دینے لگے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments