چناب کے پلوں پر مٹی،ریت کے ڈھیر، لو گو ں کو مشکلات

 چناب کے پلوں پر مٹی،ریت کے ڈھیر، لو گو ں کو مشکلات

صفائی اور پانی سے دھلائی کا سلسلہ دوبارہ بند، مٹی اڑنے سے شہری پریشان

چناب نگر (نامہ نگار )دریائے چناب کے پلوں پر سڑک کے دونوں اطراف ایک بار پھر مٹی اور ریت کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہیوی ٹریفک گزرنے کے دوران مٹی اور ریت اڑ کر شہریوں کی آنکھوں میں پڑتی ہے ، جس سے نہ صرف انہیں پریشانی ہوتی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مٹی اور ریت کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کچھ عرصہ قبل دونوں پلوں کی سڑکوں کی باقاعدگی سے صفائی اور پانی سے دھلائی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، جس سے شہریوں کو کافی سہولت میسر آئی تھی، تاہم اب صفائی کا یہ سلسلہ دوبارہ بند ہو گیا ہے اور پلوں پر مٹی و ریت کے ڈھیر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوں پر مٹی اور ریت کی موجودگی بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے ۔ ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے اڑنے والی مٹی حادثات کا سبب بن سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...